خدا کی مرضی کے ترجماں آپ
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ
ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ
خدا کی قدرت کا اک نشاں آپ ﷺ
خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ
"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے [1]
حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ
وہ راہ معراج بن رہی تھی
پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ
ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ
ہیں جلوہ فرما کہاں کہاں آپ ﷺ
ہوں کیوں نہ رشکِ جہاں صحابہ
کہ ان پہ ہردم تھے مہرباں آپ ﷺ
کبھی بھی لب پر "نہیں" نہیں تھا
ہمیشہ کہتے تھے ہاں ہی ہاں آپ ﷺ
سواد اعظم ہو کیوں نہ مسرور
کہ اس کے ہیں میرِ کارواں آپ ﷺ
ملائکہ, جن, بشر, خدا سے
درود پاتے ہیں ہر زماں آپ ﷺ
عذابِ شاتم یہی بہت ہے
کہ ہوں گے انعامِ عاشقاں آپ ﷺ
بہارِ جنت اسی لیے ہے
کہ ہوں گے یا مصطفی! وہاں آپ ﷺ
عطائے رب سے ہیں نعت گو ہم
ہوں کاش! جنت میں نعت خواں آپ ﷺ
رہا ہے موجود ازل سے قرآن
رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ
حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- ↑ سورہ الضحی : وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾. اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے