"ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
|||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
[[ملف:Alam Nizami.png|300px|alt="عالم نظامی"|link=عالم نظامی ]] | |||
شاعر:[[عالم نظامی]] | شاعر:[[عالم نظامی]] | ||
==={{نعت}}=== | ==={{نعت}}=== | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 15:36، 27 مارچ 2023ء
شاعر:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا
میں جو دربار محمد کا سوالی ہوتا
میں سوا ان کے کسی کی نہ تمنا کرتا
کاش مجھ کو بھی عطا عشق بلالی ہوتا
روشنی ان سے نہ ملتی جو شعور حق کی
کوئی منصور نہ رومی نہ غزالی ہوتا
ان کی سیرت کو جو سینے سے لگا کر رکھتے
ہر قدم اپنا زمانے میں مثالی ہوتا
مار دی جاتی مرے منہ پہ عبادت عالم
دل مرا ان کی محبت سے جو خالی ہوتا