"چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: شاعر :عالم نظامی ==نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم== چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے یاد ایسے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
شاعر :[[عالم نظامی ]]
شاعر :[[عالم نظامی ]]


==نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم==
==={{نعت}}===


چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے
چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے

نسخہ بمطابق 20:49، 3 جولائی 2022ء

شاعر :عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے

یاد ایسے میں مدینے کی چلی آئی ہے


میں اس اعزاز کے قابل تو نہیں ہوں پھر بھی

دل مرا جلوئہ آقا کا تمنائی ہے


وہ مری بزم تصور میں کچھ ایسے آئے

جیسے جنت مرے آنگن میں اتر آئی ہے


نہ کروں یاد میں ان کو تو یہ دم گھٹتا ہے

ان کی نسبت مجھے اس موڑ پہ لے آئی ہے


فکر محشر کریں گستاخ شفیع محشر

ہم نے تو ان کی غلامی کی سند پائ ہے