چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر :عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے
یاد ایسے میں مدینے کی چلی آئی ہے
میں اس اعزاز کے قابل تو نہیں ہوں پھر بھی
دل مرا جلوئہ آقا کا تمنائی ہے
وہ مری بزم تصور میں کچھ ایسے آئے
جیسے جنت مرے آنگن میں اتر آئی ہے
نہ کروں یاد میں ان کو تو یہ دم گھٹتا ہے
ان کی نسبت مجھے اس موڑ پہ لے آئی ہے
فکر محشر کریں گستاخ شفیع محشر
ہم نے تو ان کی غلامی کی سند پائ ہے