"خدا کی مرضی کے ترجماں آپ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم === شاعر: محمد اسامہ سرسری خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5: سطر 5:
شاعر: [[محمد اسامہ سرسری ]]
شاعر: [[محمد اسامہ سرسری ]]


[[خدا کی مرضی کے ترجماں آپ]]
خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ


ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ
ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ
سطر 13: سطر 13:
خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ
خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ


"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے  
"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے <ref>  سورہ الضحی : وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾. اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے </ref>


حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ
حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ


وہ راہ معراج بن رہی تھی  
وہ راہ [[معراج ]]بن رہی تھی  


پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ
پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ

نسخہ بمطابق 21:08، 1 جنوری 2017ء


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

شاعر: محمد اسامہ سرسری

خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ

ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ

خدا کی قدرت کا اک نشاں آپ ﷺ

خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ

"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے <ref> سورہ الضحی : وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾. اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے </ref>

حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ

وہ راہ معراج بن رہی تھی

پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ

ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ

ہیں جلوہ فرما کہاں کہاں آپ ﷺ

ہوں کیوں نہ رشکِ جہاں صحابہ

کہ ان پہ ہردم تھے مہرباں آپ ﷺ

کبھی بھی لب پر "نہیں" نہیں تھا

ہمیشہ کہتے تھے ہاں ہی ہاں آپ ﷺ

سواد اعظم ہو کیوں نہ مسرور

کہ اس کے ہیں میرِ کارواں آپ ﷺ

ملائکہ, جن, بشر, خدا سے

درود پاتے ہیں ہر زماں آپ ﷺ

عذابِ شاتم یہی بہت ہے

کہ ہوں گے انعامِ عاشقاں آپ ﷺ

بہارِ جنت اسی لیے ہے

کہ ہوں گے یا مصطفی! وہاں آپ ﷺ

عطائے رب سے ہیں نعت گو ہم

ہوں کاش! جنت میں نعت خواں آپ ﷺ

رہا ہے موجود ازل سے قرآن

رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ