"عروس فاروقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
=== عروس فاروقی ===

محمد نجم الامین عروس فاروقی ولد پیر فیض الامین فاروقی  24 نومبر 1983ء کو مونیاں شریف ضلع [[:زمرہ: گجرات |گجرات]] میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شجرہ نسب  [[فرید الدین گنجِ شکر]] اور ابراہیم بن ادہم  سے ہوتا ہوا خلیفہ ثانی  [[عمر فاروق]] رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے ۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مونیاں ٹھیکریاں سےحاصل کی۔ المدینہ اسلامک یونیورسٹی [[:زمرہ: گوجرانوالہ |گوجرانوالہ]] سے درس نظامی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی [[:زمرہ : اسلام آباد | اسلام آباد]]  سے بی اے، بی ایڈ کیااور تدریس سے منسلک ہوگئے۔ شعری ذوق اپنے والد گرامی سے پایا اور ابتدائی طور پر اصلاح بھی انھی سے لی۔ آپ کے پسندیدہ اردو نعت گو شاعر [[احمد رضا خان بریلوی ]] ہیں۔

=== مطبوعہ کتب ===
=== مجموعہ ہائے کلام  ===
   
[[الغیاث]] آپ کا پہلا باقاعدہ مجموعہ نعت ہےجسے [[اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک ]] نے [[2015]]ء میں شائع کیا۔ اس میں [[نعت]] کے ساتھ ساتھ [[حمد]] اور [[مناقب]] بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں [[فارسی]] کلام اور دوسرے میں اردو کلام ہیں۔

نسخہ بمطابق 19:29، 24 فروری 2017ء

محمد نجم الامین عروس فاروقی ولد پیر فیض الامین فاروقی 24 نومبر 1983ء کو مونیاں شریف ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شجرہ نسب فرید الدین گنجِ شکر اور ابراہیم بن ادہم سے ہوتا ہوا خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے ۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مونیاں ٹھیکریاں سےحاصل کی۔ المدینہ اسلامک یونیورسٹی گوجرانوالہ سے درس نظامی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے، بی ایڈ کیااور تدریس سے منسلک ہوگئے۔ شعری ذوق اپنے والد گرامی سے پایا اور ابتدائی طور پر اصلاح بھی انھی سے لی۔ آپ کے پسندیدہ اردو نعت گو شاعر احمد رضا خان بریلوی ہیں۔

مجموعہ ہائے کلام

الغیاث آپ کا پہلا باقاعدہ مجموعہ نعت ہےجسے اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک نے 2015ء میں شائع کیا۔ اس میں نعت کے ساتھ ساتھ حمد اور مناقب بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں فارسی کلام اور دوسرے میں اردو کلام ہیں۔

اعزازات

ا۔ 23مارچ 2012ء کوآل پاکستان نئی نسل مشاعرہ میں شرکت

۲۔ لاہور آرٹس کونسل کی جانب سےاعزازی سند اور 6000 روپے نقد

۳۔ فروغِ نعت ایوارڈ 2016ء

ادبی وابستگیاں

۱۔ نعت اکیڈمی لاہور

۲۔ فروغِ نعت اکیڈمی اٹک

۳۔ حلقہ اربابِ ذوق گجرات

وہ اشعار جن پر بہت پذیرائی ملی

گوش نے نام سنا ہے اُن کا

اے دہن صلّ علےٰ ہوجائے

نعت مجھ سے جو نہیں ہوسکتی

کاش کچھ نعت نما ہوجائے

گھر کا پتہ

مونیاں ٹھیکریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات

ای میل ایڈریس

uroosfarooqi@gmail.com

نمونہ نعت

سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا

وہ جدھر ہونگے اُدھر دیکھوں گا

کیا نگاہ اُن سے ملا پائوں گا

جب انھیں پیشِ نظر دیکھوں گا

میں نے پائی ہے بصارت حق سے

میں انھیں خیرِ بشر دیکھوں گا

اور کچھ دیکھا نہ دیکھا میں نے

جانبِ طیبہ مگر دیکھوں گا

آئے گا اُن کا بلاوا اِک دن

ایک روز اُن کا نگر دیکھوں گا

ہے یقیں مجھ کو عروس ان کے طفیل

اپنی آہوں میں اثر دیکھوں گا