عروس فاروقی
محمد نجم الامین عروس فاروقی ولد پیر فیض الامین فاروقی 24 نومبر 1983ء کو مونیاں شریف ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شجرہ نسب فرید الدین گنجِ شکر اور ابراہیم بن ادہم سے ہوتا ہوا خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے ۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مونیاں ٹھیکریاں سےحاصل کی۔ المدینہ اسلامک یونیورسٹی گوجرانوالہ سے درس نظامی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے، بی ایڈ کیااور تدریس سے منسلک ہوگئے۔ شعری ذوق اپنے والد گرامی سے پایا اور ابتدائی طور پر اصلاح بھی انھی سے لی۔ آپ کے پسندیدہ اردو نعت گو شاعر احمد رضا خان بریلوی ہیں۔
نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
گوش نے نام سنا ہے اُن کا
اے دہن صلّ علےٰ ہوجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعت مجھ سے جو نہیں ہوسکتی
کاش کچھ نعت نما ہوجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیم دیکھوں گا نہ زر دیکھوں گا مکمل کلام ملاحظہ فرمائیں
مجموعہ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
الغیاث آپ کا پہلا باقاعدہ مجموعہ نعت ہےجسے اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک نے 2015ء میں شائع کیا۔ اس میں نعت کے ساتھ ساتھ حمد اور مناقب بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں فارسی کلام اور دوسرے میں اردو کلام ہیں۔
اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ا۔ 23مارچ 2012ء کو آل پاکستان نئی نسل مشاعرہ میں شرکت
۲۔ لاہور آرٹس کونسل کی جانب سےاعزازی سند اور 6000 روپے نقد
۳۔ فروغِ نعت ایوارڈ 2016ء
ادبی وابستگیاں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
عروس فاروقی کے مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت کائنات پر شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
عروس فاروقی نے "نعت کائنات" پر گجرات اور گرد و نواح کے بے شمار شعراء کا تعارف پیش کیا ہے ۔
گھر کا پتہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مونیاں ٹھیکریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات
uroosfarooqi@gmail.com
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | ذوالفقار علی دانش | ذوالفقار نقوی | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | شوزیب کاشر | عباس عدیم قریشی | عروس فاروقی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ