"چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
[[ملف:Alam Nizami.png|300px|alt="عالم نظامی"|link=عالم نظامی ]] | |||
شاعر :[[عالم نظامی ]] | شاعر :[[عالم نظامی ]] | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 15:29، 27 مارچ 2023ء
شاعر :عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
چاندنی رات ہے میں ہوں مری تنہائی ہے
یاد ایسے میں مدینے کی چلی آئی ہے
میں اس اعزاز کے قابل تو نہیں ہوں پھر بھی
دل مرا جلوئہ آقا کا تمنائی ہے
وہ مری بزم تصور میں کچھ ایسے آئے
جیسے جنت مرے آنگن میں اتر آئی ہے
نہ کروں یاد میں ان کو تو یہ دم گھٹتا ہے
ان کی نسبت مجھے اس موڑ پہ لے آئی ہے
فکر محشر کریں گستاخ شفیع محشر
ہم نے تو ان کی غلامی کی سند پائ ہے