"دنیا یہ معترف ہے تمہارے جمال کی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عمر علی شاہ === {{نعت}} === دنیا یہ معترف ہے تمہارے جمال کی رکھتا ہوں آرزو میں تمہا...) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 36: | سطر 36: | ||
مدحت سرائی آپ کی کرتا رہے عمر | مدحت سرائی آپ کی کرتا رہے عمر | ||
آئے گھڑی حضور نہ کوئی ملال | آئے گھڑی حضور نہ کوئی ملال کی | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 12:56، 20 جولائی 2022ء
شاعر: عمر علی شاہ
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دنیا یہ معترف ہے تمہارے جمال کی
رکھتا ہوں آرزو میں تمہارے وصال کی
مجھ کو حضور کافی ہے دیدار آپ کا
وقعت نہیں ہے کوئی تو مال و منال کی
سینے میں یاد آپ کی جلوہ فگن ہوئی
پہنچی ہیں اوج پر یہ اڑانیں خیال کی
پڑھتے رہو درود محمد کی ذاتِ پر
گزرے گی زندگی یہ تمہاری کمال کی
مومن نہیں جسے نہ محمدﷺ سے پیار ہو
الفت ہو دل میں آپ کے اُس خوش خصال کی
پیارا کوئی حضور سا آیا نہ آئے گا
ہستی جہاں میں آئی نہ تیری مثال کی
مدحت سرائی آپ کی کرتا رہے عمر
آئے گھڑی حضور نہ کوئی ملال کی