دنیا یہ معترف ہے تمہارے جمال کی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عمر علی شاہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دنیا یہ معترف ہے تمہارے جمال کی

رکھتا ہوں آرزو میں تمہارے وصال کی


مجھ کو حضور کافی ہے دیدار آپ کا

وقعت نہیں ہے کوئی تو مال و منال کی


سینے میں یاد آپ کی جلوہ فگن ہوئی

پہنچی ہیں اوج پر یہ اڑانیں خیال کی


پڑھتے رہو درود محمد کی ذاتِ پر

گزرے گی زندگی یہ تمہاری کمال کی


مومن نہیں جسے نہ محمدﷺ سے پیار ہو

الفت ہو دل میں آپ کے اُس خوش خصال کی


پیارا کوئی حضور سا آیا نہ آئے گا

ہستی جہاں میں آئی نہ تیری مثال کی


مدحت سرائی آپ کی کرتا رہے عمر

آئے گھڑی حضور نہ کوئی ملال کی