"کعبے کی رونق کعبے کا منظر" کے نسخوں کے درمیان فرق
(نیا صفحہ: کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر، اللہ اکبر اللہ اکبر ح...) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
{{#seo: | |||
|title=کعبے کی رونق کعبے کا منظر ۔ صبیح رحمانی | |||
|keywords=صبیح الدین رحمانی ،کعبے کی رونق، kaabay ki ronaq kaabay ka manzar ، Sabeeh Rehmani, Sabih Rehmani, Naat | |||
|description=حمد مبارکہ ۔ کعبے کی رونق کعبے کا منظر مکمل کلام اور وڈیو | |||
}} | |||
{| style="background-color:#ffffff; margin-left: 10px;" | |||
| | |||
{| class="wikitable" style=" margin-right: 2px;" | |||
!style="height:6px; width:150px; background-color:##499DB9; text-align:center; ;" | [[صبیح رحمانی|شاعر کا تعارف ]] | |||
|} | |||
| | |||
{| class="wikitable" style=" margin-right: 2px;" | |||
!style="height:6px; width:150px; background-color:##499DB9; text-align:center; ;" | [[Kaabay ki ronaq kaabay ka manzar | نعتِ پاک کی وڈیو ]] | |||
|} | |||
|} | |||
------------------------ | |||
__NOTOC__ | |||
کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر | کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 06:19، 9 دسمبر 2018ء
|
|
کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر، اللہ اکبر اللہ اکبر
حمد خدا سے تر ہیں زبانیں، کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں
بس اک صدا آ رہی ہے برابر، اللہ اکبر اللہ اکبر
تیرے حرم کی کیا بات مولٰی، تیرے کرم کی کیا بات مولٰی
تا عمر لکھ دے آنا مقدر ، اللہ اکبر اللہ اکبر
مانگی ہیں میں نے جتنی دعائیں، منظور ہوں گی، مقبول ہوں گی
میزاب رحمت ہے میرے سر پر، اللہ اکبر اللہ اکبر
حیرت سے خود کو کبھی دیکھتا ہوں، اور دیکھتا ہوں کبھی میں حرم کو
کہ لایا کہاں مجھ کو میرا مقدر، اللہ اکبر اللہ اکبر
یاد آگئیں جب اپنی خطائیں، اشکوں میں ڈھلنے لگیں التجائیں
رویا غلافِ کعبہ پکڑ کر، اللہ اکبر اللہ اکبر
بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خدا نے، چوما ہے تجھ کو میرے مصطفٰی نے
اے سنگِ اسود تیرا مقدر، اللہ اکبر اللہ اکبر
دیکھا صفا اور مروہ بھی دیکھا، رب کے کرم کا جلوہ بھی دیکھا
دیکھا وہاں اک سروں کا سمندر، اللہ اکبر اللہ اکبر
مولٰی صبیح اور کیا چاہتا ہے، بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے
بخشش کے طالب پہ اپنا کرم کر، اللہ اکبر اللہ اکبر
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||