"خدا کی مرضی کے ترجماں آپ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 1: سطر 1:
=== شاعر ===


[[محمد اسامہ سرسری ]]


=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ===
=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ===
شاعر: [[محمد اسامہ سرسری ]]


خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ
خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ

حالیہ نسخہ بمطابق 21:10، 1 جنوری 2017ء

شاعر

محمد اسامہ سرسری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ

ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ

خدا کی قدرت کا اک نشاں آپ ﷺ

خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ

"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے <ref> سورہ الضحی : وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾. اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے </ref>

حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ

وہ راہ معراج بن رہی تھی

پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ

ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ

ہیں جلوہ فرما کہاں کہاں آپ ﷺ

ہوں کیوں نہ رشکِ جہاں صحابہ

کہ ان پہ ہردم تھے مہرباں آپ ﷺ

کبھی بھی لب پر "نہیں" نہیں تھا

ہمیشہ کہتے تھے ہاں ہی ہاں آپ ﷺ

سواد اعظم ہو کیوں نہ مسرور

کہ اس کے ہیں میرِ کارواں آپ ﷺ

ملائکہ, جن, بشر, خدا سے

درود پاتے ہیں ہر زماں آپ ﷺ

عذابِ شاتم یہی بہت ہے

کہ ہوں گے انعامِ عاشقاں آپ ﷺ

بہارِ جنت اسی لیے ہے

کہ ہوں گے یا مصطفی! وہاں آپ ﷺ

عطائے رب سے ہیں نعت گو ہم

ہوں کاش! جنت میں نعت خواں آپ ﷺ

رہا ہے موجود ازل سے قرآن

رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ

حواشی و حوالہ جات