"خدا کی مرضی کے ترجماں آپ" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم === شاعر: محمد اسامہ سرسری خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| (ایک ہی صارف کا 3 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے) | |||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
=== شاعر === | |||
[[محمد اسامہ سرسری ]] | |||
=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم === | === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم === | ||
خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ | |||
ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ | ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ | ||
| سطر 13: | سطر 13: | ||
خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ | خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ | ||
"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے | "لسوف یعطیک" اتر رہا ہے <ref> سورہ الضحی : وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾. اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے </ref> | ||
حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ | حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ | ||
وہ راہ معراج بن رہی تھی | وہ راہ [[معراج ]]بن رہی تھی | ||
پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ | پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ | ||
| سطر 56: | سطر 56: | ||
رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ | رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ | ||
=== حواشی و حوالہ جات === | |||
حالیہ نسخہ بمطابق 21:10، 1 جنوری 2017ء
شاعر
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ
ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ
خدا کی قدرت کا اک نشاں آپ ﷺ
خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ
"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے <ref> سورہ الضحی : وَ لَسَوۡفَ یُعۡطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرۡضٰی ؕ﴿۵﴾. اور تمہارا پروردگار عنقریب تمہیں اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے </ref>
حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ
وہ راہ معراج بن رہی تھی
پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ
ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ
ہیں جلوہ فرما کہاں کہاں آپ ﷺ
ہوں کیوں نہ رشکِ جہاں صحابہ
کہ ان پہ ہردم تھے مہرباں آپ ﷺ
کبھی بھی لب پر "نہیں" نہیں تھا
ہمیشہ کہتے تھے ہاں ہی ہاں آپ ﷺ
سواد اعظم ہو کیوں نہ مسرور
کہ اس کے ہیں میرِ کارواں آپ ﷺ
ملائکہ, جن, بشر, خدا سے
درود پاتے ہیں ہر زماں آپ ﷺ
عذابِ شاتم یہی بہت ہے
کہ ہوں گے انعامِ عاشقاں آپ ﷺ
بہارِ جنت اسی لیے ہے
کہ ہوں گے یا مصطفی! وہاں آپ ﷺ
عطائے رب سے ہیں نعت گو ہم
ہوں کاش! جنت میں نعت خواں آپ ﷺ
رہا ہے موجود ازل سے قرآن
رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ