اخلاق گیلانی
اخلاق گیلانی لاہور سے تعلق رکھنے والے ماہر کیمیا، ماہر تعلیم، ادیب اور شاعر ہیں۔ وہ اب تک حمدیہ ، نعتیہ اور غزلیہ مجموعوں کے ساتھ ساتھ افسانوں کی ایک کتاب بھی اپنے قارئین کی نذر کر چکے ہیں ۔ اخلاق گیلانی 7 ستمبر 1949 کو پاکستان کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے کیمیا میں ایم ایس سی کی سند حاصل کی اور یونیورسٹی آف ویلز سے فزیکل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی کا مقالہ پیش کیا ۔ ڈاکٹر اخلاق گیلانی پنجاب یونیورسٹی ، ایف سی کالج اور بلو چستان کے کئی تعلیمی اداروں میں مدرس رہے ۔ زمانہ طالب علمی سے ادبی و غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رہے ۔ نیلام گھر ( طارق عزیز شو) میں گاڑی جیتی اور کئی قومی اور بین الاقوامی زبانوں پر بھی دسترس حاصل کی ۔
تقدیسی مجموعے=
- مجھے طیبہ لے چلو ، نعتیہ مجموعہ ، 2016 ، نستعلیق مطبوعات
- مجھے کعبہ لے چلو ، حمدیہ مجموعہ ، 2018 ، نستعلیق مطبوعات
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات | |
---|---|