عالَمِ شش جہات میں ایسا بھلا کرم کہاں

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عالَمِ شش جہات میں ایسا بھلا کرم کہاں؟

شہرِ نبیؐ سا محترم اور کوئی حرم کہاں؟


اُنؐ کی عنایتیں ہیں سب اُ ن کے ہی القفات ہیں

ورنہ تو اس جہان میں اپنا رہے بھرم کہاں؟


رحمتِ کردگار کی جب تک نہ روشنی ملے

نعتِ حضورؐ لکھ سکے حوصلہِ قلم کہاں؟


عشقِ رسولؐ کی تڑپ، پوچھے کوئی بلال ؓ سے

یادِ حبیبؐ کا بدل، جاہ و جلالِ جم کہاں؟


کس کی مجال عرش پر، ربّ سے کلام کر سکے

یہ ہے شرف حضورؐ کا ، اوروں پہ یہ کرم کہاں؟


خالقِ کُل بھی آپؐ پر بھیجے درود اور سلام

خَلقِ خدا میں کوئی بھی آپؐ سا محترم کہاں؟

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات