رحمتِ بے كراں مدینہ ہے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رحمتِ بے كراں مدینہ ہے

رونقِ دو جہاں مدینہ ہے


كیا بیاں ہوں مروّتیں اِس كی

دھوپ میں سائباں مدینہ ہے


اس كے ذرّے بھی چاند تارے ہیں

كس قدر ضو فشاں مدینہ ہے


فكر و دانش نے رنگ پہنے ہیں

حكمتوں كا بیاں مدینہ ہے


كِھلتے رہتے ہیں پھول رحمت كے

خطّہِ بے خزاں مدینہ ہے


بھرتا رہتا ہے جھولیاں سب كی

كس قدر مہرباں مدینہ ہے


َََسَر جھكا كر یہ آسماں نے كہا

میں زمیں آسماں مدینہ ہے


ہے مدینہ جہاں، وہاں ہوں مَیں

دل وہاں ہے جہاں مدینہ ہے


موت فیضؔی كو دے وہیں یاربّ!

نُور اَفشاں جہاں مدینہ ہے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات