یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: ذوالفقار نقوی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے

جو عشق ِ مصطفیٰ ۖ نہیں تو فکر تیری بھول ہے


‎وہ شمع ِ شش جہات ہے، شمیم ِ گلفراز ہے ‎

وہ شہر ِ علم و آگہی، جو تاز بر جہول ہے


‎وہ وجہ ِ خلقت ِ جہاں، وہ راہ ِ حق کا رہنما ‎

طہارتوں کا آئینہ، وہ والدِ بتول ہے


‎جو معرفت رسول کی نصیب میں ترے نہیں ‎

سکوت بھی عتاب ہے، یہ نطق بھی عدول ہے


‎لبوں پہ ذکر ِ مصطفیٰ ۖ، نفس نفس میں تان وہ ‎

قلوب پر بھی رحمتوں کا ہو رہا نزول ہے


‎مسافتوں کا ڈر نہیں، صعوبتوں کا غم نہیں ‎

غلامی ء رسول میں تو موت بھی قبول ہے


‎یہ نطق اور سکوت سے معاملہ ہے ماورا ‎

رگ ِ حیات میں مری، وہ عشق یوں حلول ہے


‎نبیۖ ، علی و فاطمہ ، تو کشتئ نجات ہیں ‎

درِ حسین ، زندگی کا مومنو! حصول ہے


‎ہو ذوالفقار ِ غم زدہ پہ اک نظر کرم کی اب ‎

وفور ِ اضطراب ہے، یہ زندگی ملول ہے