یہاں پر نہیں ھے مرا دل وہاں ھے - احمد وصال
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : احمد وصال
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]
یہاں پر نہیں ہے مرا دل وہاں ہے
"جہاں روضئہ ُپاکِ خیرالورٰی ہے"
عطا جس کو معراج رب نے کیا ہے
وہی مصطفی ہے رسول خدا ہے
یہ خاکِ مدینہ یہ عنبر سے اعلا
یہاں پہ نبی کا پڑا نقش پا ہے
محمد محبت کا نورِ مجسم
سراپا محمد کا سب سے جدا ہے
چلو سب مدینے کہ جنت کو دیکھیں
دیارِ نبی کو یہ رتبہ ملا ہے
یہ مدحت نبی کی ہے میری زباں سے
طفیلِ نبی کے یہ مجھ کو عطا ہے
بروزِ قیامت کرینگے شفاعت
نہیں اور کوئی مرا مجتبی ہے