ہے عرش پہ قوسین کی جا، جائے محمد ۔ جان رابرٹ

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : جان رابرٹ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہے عرش پہ قوسین کی جا ، جائے محمد

رشکِ یدِ بیضا ہے کفِ پائے محمد

عیسیٰ سے ہے بڑھ کر لبِ گویائے محمد

یوسفؑ سے ہے بڑھ کر رُخِ زیبائے محمد

والشّمس تھے رخسار تو واللیل تھیں زلفیں

اِک نور کا سورہ تھا سراپائے محمد

اندھیرہوا کفر کا سب دور جہاں سے

روشن ہوا عالم جو یہاں آئے محمد

عصیاں سے بری ہوکے قیامت میں اُٹھے گا

بے شک ہے بہشتی جو ہے شیدائے محمد

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام