ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا ۔ محمد ابراہیم دہلوی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: محمد ابراہیم دہلوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا
الف الحمد رب العالمین کا ہے قلم میرا
رہے نام محمد لب پہ یارب اول و آخر
الٹ جائے بوقت نزع جب سینے میں دم میرا
محبت اہل بیت مصطفے کی نور بر حق ہے
کہ روشن ہو گیا دل مثل قندیل حرم میرا
دکھائی مجھ کو راہ شرع اصحاب پیمبر نے
چراغ راہ ہے اکرام اصحاب کرم میرا
لہیں شاہ نجف کے عشق میں دل میرا ڈوبا تھا
کہ ہے در نجف ہو کر چمکتا در یم میرا
رہے گا دانہ افشاں مزرع امید بخشش میں
غم آل نبی سے دانہ ہر اشک غم میرا
شہ بغداد کا خط غلامی ذوق رکھتا ہوں
نہ کیاں دل اس خط بغداد سے ہو جام جم میرا