گل بخشالوی
گل بخشالوی قلم قافلہ کے بانی اور منتظمِ اعلٰی ہیں، گل بخشالوی نے آج سے تقریباً تین دہائیاں قبل سن 1984 میں ادبی تنظیم قلم قافلہ کھاریاں کی بنیاد رکھی اور باقاعدہ اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا، 1984 میں ہی انھوں نے قلم قافلہ کے پلیٹ فارم سے پہلا غزلوں کا انتخاب " سوچ رْت" شائع کر کے ادبی خدمات کا آغاز کیا ، اس کے بعد گل بخشالوی نے اردو شعر و ادب اور اس وابستہ شعرا اور ادبا کی خدمت اور ترویج کے لیے اس قدر لگن محنت جانفشانی کے ساتھ بےلوث ہو کر کام کیا کہ قلم قافلہ ادبی تنظیم ملک گیر سطح پر پہچانی اور مانی جانے لگی۔
آپ نے 1984 سے لے کر 2017 تک متعدد غزلوں کے انتخاب، اپنی ذاتی شاعری کی متعدد کتابیں، سفرنامے اور نعتیہ انتخاب شائع کیے، آپ کی شائع شدہ کتب کی تعداد 30 سے زیادہ ہے۔
گل بخشالوی کی اپنے بارے رائے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"میں بھی اسی اُمید پر اپنے عشق کا احترام کر رہا ہوں۔ شاید میری بھی کوئی ادا میری خوش بختی کا سبب بن جائے۔ میری مادری زبان پشتو ہے یوں صاحب زبان نہیں کم علم بھی ہوں اس لیے کا، کے، کی کی کھینچ تان میں بعض اوقات لفظوں اور مصرعوں کا توازن کھو بیٹھتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اپنی تحریر اور شاعری اپنے سے کم عمر لیکن صاحب فن کو بھی دکھانے میں اپنی توہین نہیں سمجھتا۔ شاعری عمر کی نہیں فن کی محتاج ہے" [1]
اردو ادب کے لیے خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اس کے علاوہ آپ کی صحافتی خدمات کی ایک الگ طویل داستان ہے جو ایک علیحدہ مفصل تذکرے کی متقاضی ہے، آپ کی صحافتی سرگرمیوں کے زیرِ اثر شائع ہونے والا اعلٰی کوالٹی کا سہ ماہی کھاریاں گزٹ نہایت اہمیت کا حامل رسالہ ہے جس میں صحافتی تحریروں کے ساتھ ساتھ قلم قافلہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونےوالی علمی و ادبی تقریبات اور قلم قافلہ سے منسلک احباب کا بخوبی تذکرہ کیا جاتا ہے. قلم قافلہ کے پلیٹ فارم سے گل بخشالوی نے 1984 سے لے کر اب تک بےشمار شاعروں اور ادیبوں کو نہ صرف متعارف کروایا ہے بلکہ ان کی اور ان کے کلام کی اس قدر مؤثر انداز میں پذیرائی اور ترویج کی ہے کہ ان میں سے بیشتر شخصیات آج ملکی سطح پر اپنا ایک الگ ادبی مقام اور شناخت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گل بخشالوی کی ادبی خدمات کا اعتراف اعلٰی ترین تعلیمی سطح پر بھی کیا گیا ہے، پروفیسر محمد سلیم سندھو صاحب نے " گل بخشالوی کی ادبی خدمات " کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ لکھ کر انھیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
مطبوعات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مجموعہ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
انتخاب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
تنویر پھول | عبداللہ ناظر | شاعر علی شاعر | گل بخشالوی | عرش ہاشمی
حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- ↑ گلستان نعت ، میں اور گلستان نعت، گل بخشالوی