کیسے بتلائے کوئی ان کی حقیقت کیا ہے
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: اسعد بستوی
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کیسے بتلائے کوئی ان کی حقیقت کیا ہے رب کو معلوم ہے سرکار کی عظمت کیا ہے
جس کو آقا کی غلامی کا شرف حاصل ہو
اس کو دنیا کے کسی شئے کی ضرورت کیا ہے
دیکھا جب شانِ بلالی تو ہوا یہ معلوم
عشق کیا چیز ہے اور عشق کی لذت کیا ہے
ان کی نسبت سے ہی جنت ہمیں حاصل ہوگی
ورنہ سب خاک ہے اور خاک کی قیمت کیا ہے