کہوں تو کیسے کہوں خود کو میں غلام نبی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: حسن فتح پوری
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
کہوں تو کیسے کہوں خود کو میں غلام نبی
میں لوں بھی کیسے بھلا اس زباں سے نام نبی
بلندیوں سے بھی بالا ہے مرتبہ ان کا
زمانہ کیسے سمجھ پائے گا مقام نبی
وہ جن کی شان میں قرآن نے قصیدے پڑھے
کیا ہے رب نے بھی کس درجہ احترام نبی
وہی. علی جو وصیء رسول کہلا یا
اسی علی نے بھی خود کو کہا غلام نبی
میں جن کا مولا ہوں ان سب کے ہیں علی مولا
غدیر خم میں یہ سب نے سنا پیام نبی
حسن وضو سے زباں پاک کر لے، اس کے بعد
جو رب مانگ ، ملے گا تجھے بہ نام نبی