کوکب جیلانی
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سید کوکب جیلانی 1989ء جام نگر گجرات ہند
نعت
ایک دن میری دعاؤں میں اثر آئے گا
2021-07-19
ایک دن میری دعاؤں میں اثر آے گا
میری قسمت میں بھی طیبہ کا سفر آے گا
آے گا خاک مزہ اس کو بھلا اور کہیں
جو ترے در پہ بس اک پل کو ٹھہر آے گا
جس پہ سرکار عنایت کی نظر فرمائیں
ڈوبتا بیڑا بھی اس شخص کا تر آے گا
چھوڑ دے چھوڑ دے دنیا کی محبت پیارے!
تخت آے گا نہ کچھ کام یہ زر آے گا
مضمحل ہو گئی افکار کی دنیا کوکبؔ
عمر گزرے گی تو فن اور ہنر آے گا