کر کے صبا کے ساتھ سفر دور دورتک ۔ اظہار شاہجہاں پوری

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: اظہار شاہجہاں پوری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

کر کے صبا کے ساتھ سفر دور دور تک

پہنچا پیامِ خیرِ بشر دور دور تک


آقا کی رہگزر پہ سفر جب کروگے تم

پاؤ گے رحمتوں کے شجر دور دور تک


سارے جہاں میں رہتے ہیں سرکار کے غلام

پھیلا ہوا ہے طیبہ نگر دور دور تک


رکھتے ہیں دل میں خوف جو پروردگار کا

ان کو نہیں ہے کوئی بھی ڈر دور دور تک


عشقِ رسولِ پاک کا سرمہ لگا لیا

اب دیکھتی ہے میری نظر دور دور تک


ایساکرم ہو آقا کہوں ایسی نعت پاک

پہنچے مرے ہنر کی خبر دور دور تک


اظہار مدحِ سرورِ عالم کا فیض ہے

تم خوب کر رہے ہو سفر دور دور تک