پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا ۔ عبید رضا قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عبید رضا قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا

میں مدینے چلا میں مدینے چلا


کیف و مستی عطا مجھ کو کر دے خدا

مانگتا یہ دعا میں مدینے چلا


اے شجر اے حجر تم بھی شمس و قمر

دیکھو دیکھو ذرا میں مدینے چلا


کیا بتاؤں ملی دل کو کیسی خوشی

جب یہ مژدہ سنا میں مدینے چلا


مسکرانے لگی دل کی اک اک کلی

غنچہ دل کِھلا میں مدینے چلا