نہ کچھ ملے گا بہت نیک نام ہونے سے ۔ علاوالدین ہمدم
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : علاو الدین ہمدم
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نہ کچھ ملے گا بہت نیک نام ہونے سے
بنے گی بات نبیؐ کا غلام ہونے سے
گلوں میں رنگ بھرا ہے فضائیں مہکی ہیں
جہاں میں ذکرِ رسولِ انام ہونے سے
نمازِ عشق ادا ہو مری مدینے میں
کروں سجود میں پہلے قیام ہونے سے
جو مصطفیٰ کی غلامی میں آگیا ہو اُسے
زمانہ روک سکے گا امام ہونے سے
نبیؐ کا عشق عقیدہ ہوا ہے جس دن سے
ہیں آرزوئیں بھی منکر تمام ہونے سے
رہے درود جو وردِ زباں سعادت ہے
یہ روکتا ہے ہمیں بے لگام ہونے سے