نعت لکھنی ہے مگر نعت کی تہذیب کے ساتھ ۔ سید فاضل اشرفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: فاضل اشرفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لکھنی ہے مگر نعت کی تہذیب کے ساتھ

پاک الفاظ و مضامین و اسالیب کے ساتھ


شاملِ ذکر ہے مدحِ شہِ دین و ایماں

میری تحریر میں حسنات کی ترغیب کے ساتھ


مرتبے شاہ کے ملحوظ رہیں لفظوں میں

خوش نما بندش و آرائشِ ترکیب کے ساتھ


میرے اوراقِ پریشانِ حیات اس در پر

طاقِ اظہار میں رکھے گئے ترتیب کے ساتھ


تُف رے بو جہل کہ سلطانِ عرب کے حق میں

کام تو نے ہے لیا شدت و تکذیب کے ساتھ


فاضل آثار و احادیث میں حق ہے واضح

عترتِ سیدِ کونین کا تادیب کے ساتھ