نجیب جمال

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

تحریر : شاہد اشرف

ڈاکٹر نجیب جمال ان اساتذہ کی فہرست میں شامل ہیں جنھوں نے تین نسلوں کی علمی , ادبی اور اخلاقی تربیت کی ہے. وہ استاد الاساتذہ کے مرتبے پر فائز ہیں اور پاکسان کی ان چند ہر دل عزیز علمی و ادبی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں. جنھیں ہر مکتبِ فکر پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے. انھوں نے تنقید, تحقیق اور تخلیق کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں. وہ قدیم و جدید ادب پر کامل دسترس رکھتے ہیں.

اسم با مسمیٰ شخصیت کے مالک ہیں . اُن کا پُر وقار انداز, شخصی حُسن اور دھیما لہجہ لوگوں کو گرویدہ بنا لیتا ہے. وہ کمال آسانی اور روانی سے اظہارِ کرتے ہیں. وسیع مطالعہ اور گہرا مشاہدہ تحریر و تقریر سے جھلکتا ہے .