میں نے جس دن سے کلمہ پڑھا آپ کا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: طاہر فراز

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میں نے جس دن سے کلمہ پڑھا آپ کا

آپ میرے ہوئے میں ہوا آپ کا


گردش وقت گھبراکے پیچھے ہٹی

نام جیسے ہی میں نے لیا آپ کا


کوئی کچھ بھی کہے اپنا ایماں ہے یہ

جو خدا کا ہوا وہ ہوا آپ کا


مختلف رنگ میں مختلف روپ میں

ساری دنیا سے ہے سلسلہ آپ کا


جو خسارہ ہوا احد کی جنگ میں

کیونکہ مانا نہیں تھا کہا آپ کا


یہ ہوائیں مجھے کیا بجھا پائیں گی

میں دیا ہوں رسول خدا آپ کا