میرے لئے ہے ایک مسیحا درود پاک ۔ ریاض احمد قادری
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: ریاض احمد قادری
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
میرے لئے ہے ایک مسیحا درود پاک
کرتا ہے رنج و غم کا مداوا درود پاک
محبوب رب دو جہاں ٹھہرے گا بس وہی
جس نے بھی اپنے لب پہ سجایا درود پاک
بخشش کو اس کی ایک وظیفہ ہی کافی ہے
وقت نزع ہے جس نے بھی پایا درود پاک
اس کا نصیب کتنا ہے اعلی میں کیا کہوں
جس کو میرے کریم نے بخشا درود پاک
اپنے حبیب پاکﷺ کی امت کے واسطے
اللہ کی طرف سے ہے تحفہ درود پاک
توفیق تجھ سے ایک ہی مانگوں کہ وقت نزع
رکھنا میرے لبوں پہ اے مولا درود پاک
میری دعا کو کر لے تو مقبول بارگہ
پڑھتا رہوں خدایا ہمیشہ درود پاک
تاحشر رب سے پائے گا اس کا صلہ ضرور
جس نے ہے ایک بار بھی لکھا درود پاک
ورد درود پاک اک اکسیر ہے ریاضؔ
میرے دکھوں کا ملجا و ماوی ٰدرود پاک