مقام خیر دیار ہدی جہان کرم ۔ ساقی گجراتی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ساقی گجراتی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مقام خیر دیار ہدی جہان کرم

جناب فخرِ دو عالم کا آستانِ کرم


دیارِ پاک ذرّے ہوں کیوں نی رشکِ نجوم

زمینِ شہرِ محمد ہے آسمانِ کرم


کھلے ہیں شوکت وعظمت کے پھول طیبہ میں

مہک رہا ہے بہرِ طور گلستانِ کرم


مرے حضور نے بخشا ہے زندگی کا شعور

مرے حضور ہیں روحِ عطا وجانِ کرم


مرے حضور ہیں عرفاں کی منزلوں کے نقیب

مرے حضور ہیں سالارِ کاروانِ کرم


ستم کی دھوپ ہے دشتِ حیات میں آقا

ہمیں پناہ ملے زیرِ سائبانِ کرم


یہ آرزو ہے مرے گھر میں بھی کبھی ساقی

بہار بن کر چلے آئیں باغبانِ کرم