معتبر سب سے ذات ہے تیری ۔ ظہور احمد فاتح
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: ظہور احمد فاتح
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
معتبر سب سے ذات ہے تیری
مستند سب سے بات ہے تیری
روح پرور حیات ہے تیری
حشر ساماں وفات ہے تیری
اے خدا کے عظیم پیغمبر
معترف کائنات ہے تیری
تو ہے تسلیم و صبر کا پیکر
زندگی پرثبات ہے تیری
تو ہے اک عہد خاص مولا کا
دن سے کچھ بڑھ کے رات ہے تیری
تیرے مفتوح شوق ہیں فاتح
روشنی شش جہات ہے تیری