مری زبان سے ذکر رسول ہونے لگا

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: شکیل اعظمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مری زبان سے ذکر _ رسول ہونے لگا

تو کیا میں اپنے خدا کو قبول ہونے لگا


خدا کی حمد محمد کی نعت کہتے ہوئے

لکھا کچھ اور توکار _ فضول ہونے لگا


خدا نے اپنے لئے چن لیا محمد کو

پھر اس کے بعد وحی کا نزول ہونے لگا


نبی کے نقش _قدم پر سفر میں نکلا تھا

ہوا چلی تو میں رستے کی دھول ہونے لگا


ملال ہوتا ہے اب سنتوں کے چھٹنے پر

ثواب _ نعت ابھی سے وصول ہونے لگا