مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں ۔ احمد ندیم قاسمی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: احمد ندیم قاسمی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں
تو پھر حیات سے بڑھ کر کوئی عذاب نہیں
امڈ رہی ہیں اگر آندھیاں تو کیا غم ہے
کہ میرا خیمہِ ایمان بے طناب نہیں
ترے کمالِ مساوات کی قسَم ہے مجھے
کہ تیرے دیں سے بڑا کوئی انقلاب نہیں
ندیم پر ترے احساں ہے اس قدر جن کا
کوئی شمار نہیں ہے کوئی حساب نہیں