مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے ۔ بہزاد لکھنوی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: بہزاد لکھنوی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے

مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے


مدینے کے آقا دو عالم کے مولا

ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے​


محمدﷺ کی باتیں محمدﷺ کی سیرت

سنیں اور سنائیں یہ جی چاہتا ہے


درِ پاک کے سامنے دل کو تھامے

کریں ہم دعائیں یہ جی چاہتا ہے​


دلوں سے جو نکلیں دیارِ نبی ﷺ میں

سنیں وہ صدائیں یہ جی چاہتا ہے


پہنچ جائیں بہزاد جب ہم مدینے​

تو خود کو نہ پائیں یہ جی چاہتا ہے​

نعت خوانوں کی آواز میں

جنید جمشید | سعید ہاشمی | عبد الروف روفی | [اویس رضا قادری | ذوالفقار علی |

گلوکاروں کی آواز میں

چترا سنگھ

مزید دیکھیے

بہزاد لکھنوی | سعید ہاشمی | جنید جمشید | عبد الروف روفی | ذولفقار علی | چترا سنگھ | اویس رضا قادری