مختصر سی مری کہانی ہے ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

مرکزی صفحہ
اردو نعتیں
پنجابی نعتیں

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مختصر سی مری کہانی ہے

جو بھی ہے ان کی مہربانی ہے


جتنی سانسوں نے ان کا نام لیا

بس وہی میری زندگانی ہے


کیف طاری ہو اشکباری ہو

یہ ہی ماحول نعت خوانی ہے


چشمِ تر سے سنائیں حال اپنا

خوش بیانی تو آنی جانی ہے