محشر میں کون کس کا بھلا غمگسار ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

"عالم نظامی" شاعر :عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محشر میں کون کس کا بھلا غم گسار ہے

اک ذات مصطفیٰ پہ ہی دارو مدار ہے


پڑھنے لگا ہوں جب سے وظیفہ رسول کا

ماحول میرے گھر کا بڑا خوشگوار ہے


انسان کیا گھٹائے گا عظمت رسول کی

مداح جب رسول کا پرور دگار ہے


جب سے بسا ہے گنبد خضری نگاہ میں

میری نظر میں بارہ مہینے بہار ہے


اس ناؤ کو ڈبودے یہ طوفاں میں دم کہاں

جس میں نبی کا چاہنے والا سوار ہے


گرچہ کھڑا ہوا ہے وہ کاسہ لئے ہوئے

منگتا در نبی کا مگر تاجدار ہے


یوسف زنان مصر میں مقبول تھے مگر

میرے نبی کے حسن پہ عالم نثار ہے