محشر میں بھی امت سے سرکار نبھائیں گے ۔ ذوالفقار زکی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page; it is not the most recent. View the most recent revision.
شاعر : ذوالفقار ذکی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محشر میں بھی اُمت سے سرکار نبھائیں گے
ہم سب کی شفاعت کا ، بِیڑا وہ اٹھائیں گے
جب گرمئی محشر میں ، اک تشنہ لبی ہو گی
وہ سب کو مئے کوثر بھر بھرکے پلائیں گے
جب حشر میں کوئی بھی امداد نہیں دے گا
وہ اپنے غلاموں کو کملی میں چھپائیں گے
چُن چُن کے نکالیں گے وہ سب کو جہنم سے
ہر ایک مسلماں کو دوزخ سے بچائیں گے
تشریف وہ لائیں گے جب قبر اندھیری میں
ہم اُٹھ کے ذکی اُن کو یہ نعت سنائیں گے
