غافل کرنالی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

سبز گنبد کی بہاروں میں وہ زیبائی ہے

سبز گنبد کی بہاروں میں وہ زیبائی ہے

عرش اعظم بھی مدینے کا تمنائی ہے


تجھ سے پہلے تھا ہر اک سمت خزاں کا عالم

تیرے آنے ہی سے ہر شے پہ بہار آئی ہے


جب ترا ذکر کیا، نور کا بادل برسا

جب ترا نام لیا، جان میں جاں آئی ہے


تجھ کو اللہ نے محبوب کہا، خوب کہا

تری عظمت کی دو عالم نے قسم کھائی ہے


کون ہے ختم رسلﷺ ، ہادی کل تیرے سوا

عرش تا فرش ترے نور کی پہنائی ہے


نام یکتا ہے تو پیغام بھی یکتا ہے ترا

ہر بڑی شان میں آقا تری یکتائی ہے


جشن میلاد میں غافل مری نعتیں سن کر

منزل عرش سے جلووں کی برات آئی

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی