صنعت تضاد

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شعر میں ایسے دو الفاظ کا جمع کرنا جو معنی اور وصف میں ایک دوسرے کے الٹ ہوں ۔ صنعت تضاد کے نام سے منسوب ہے <ref> فن شاعری حسان الہنداز علامہ عبدالستا ر ہمدانی مصروف </ref>۔ مثلا امام احمد رضا خان بریلوی کا شعر جس میں چار متضاد الفاظ استعمال ہوئے ہیں


کبھی خاک پر پڑا ہے ، سر چرخ زیر پا ہے

کبھِی پیش در کھڑا ہے ، سر بندگی جھکایا

خاک اور چرخ

پر اور زیر

سر اور پا

پڑا اور کھڑا

ایک دوسرے کے متضاد ہیں


حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]