صاحب تقدیر انس و جاں، خدائے لم یزل ۔ محمد اکرم رضا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد اکرم رضا


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صاحب تقدیر انس و جاں، خدائے لم یزل

خالق بزم دو عالم، بے نظیر و بے بدل


انفس و آفاق میں ہے تیری ہی جلوہ گری

ہے ترا ہر حال میں زندہ و پائندہ عمل


زندگی کے زیر و بم تیری مشیت کے اسیر

تیری مرضی کے ہیں تابع سارے اسباب و علل


ماورائے رفعت تخیل ہے تو اے خدا

ہے تیری تقدیر کا ہر ایک پرتو بر محل


ہر جگہ، ہر گام پر، ہر آن تیرے تذکرے

کاخ و ایواں کی جلالت ہو کہ یا دشت و جبل


تو ہے قسام ازل ہے اور تو ہے خلاق ابد

تیرا ماضی، تیرا مستقبل، ترے ہی آج کل


تو جسے عزت عطا کردے وہی ہے سر بلند

تو گرا دے جس کو وہ ممکن نہیں جائے سنبھل


تیرے ہی خوانِ کرم سے ہیں تمامی فیض یاب

ہوں گدایان جہاں وہ یا کہ ہوں اہل دول


مجھ سا عصیاں کار آئے در پہ تیرے بار بار

ہونے دیتی ہی نہیں مجھ کو تیری رحمت خجل