شام بھی مدینے میں رات بھی میں رات بھی مدینے میں
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر :عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شام بھی مدینے میں رات بھی مدینے میں
کاش ہو بسر ساری زندگی مدینے میں
سرزمین یثرب کی اوج پر ہوئی قسمت
مصطفیٰ ہوئے داخل جس گھڑی مدینے میں
جس کو وہ بلاتے ہیں وہ مدینے جاتا ہے
اسلئے نہیں جاتا ہر کوئی مدینے میں
تخت بادشاہی بھی سونپ دوں زمانے کو
کاش مجھ کو مل جائے جھوپڑی مدینے میں
اپنے آپ کو عالم کس طرح سنبھالوں گا
ہوگی جب کبھی میری حاضری مدینے میں