سید سلیمان ندوی
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
نمونہ کلام
آدم کیلئے فخر یہ عالی نسبی ہے
آدم کیلئے فخر یہ عالی نسبی ہے
مکی مدنی ہاشمی و مطلبی ہے
پاکیزہ تر از عرش و سما جنت فردوس
آرام گہ پاک رسول عربیﷺ ہے
آہستہ قدم، نیچی نگاہ، پست صدا ہو
خوابیدہ یہاں روح رسول عربیﷺ ہے
اے زائر بیت نبوی یاد رہے یہ
بے قاعدہ یاں جنبش اب بے ادبی ہے
کیا شان ہے اللہ رے محبوب نبیﷺ کی
محبوب خدا ہے وہ جو محبوب نبیﷺ ہے
بجھ جائے ترے چھینٹوں سے اے ابر کرم آج
جو آگ مرے سینے میں مدت سے لگی ہے