سِک مدینے دی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سِک مینے دی ۔ زرینہ شاہین.jpg

کتاب : سِک مدینے دی

شاعر: زرینہ شاہین

پبلشر: النور ادب اکیڈمی، 3/8 کینال پارک، مریدکے ضلع شیخوپورہ

صفحات : 112

قیمت: 300 روپے

سال ِ اشاعت : 2024

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

سِک مدینے دی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تاجدارِ انبیا، قرارِ قلوبِ عاصیاں سرکارِ عوالم حضرت محمدﷺ مصطفےٰ کے شہرِ کرم شہرِ مدینہ پاک کے تذکارِ دل افرز سے مزیئن یہ کتاب محترمہ زرینہ شاہین کا تیسرا مجموعہء نعت ہے۔ وہ اس سے قبل اپنی دو تخلیقات رحمت کی برسات 2014 اور حضورِ آئیہء رحمت 2018 کے ذریعے دربارِ مصطفویﷺ میں اپنی حاضری لگوا چکی ہیں۔ ”سِک مدینے دی“ کا جائزہ لیں تو اس میں موجود پنجابی زبان میں لکھی گئی یہ نعتیں ایک سادہ اور گھریلو خاتون کی جانب سے بارگاہِ رسالت مآب میں پیش کی جانے والی سیدھی سادی عرضیاں ہیں جن میں آپ سرکارﷺ اور آپﷺ کے شہر مدینہ سے والہانہ محبت، اُس دیارِ پاک سے اپنی قلبی وابستگی اور وہاں پر بار بار حاضری کی تڑپ کا اظہار ملتا ہے۔ کتاب پر اپنی آراء پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، انور اُداس اور الیاس آتش کے نام شامل ہیں۔ کتاب میں موجود کلام کی بات کی جائے تو اس میں 40 نعتیں شامل ہیں جو زیادہ تر پنجابی ادب کی معروف صنف ”گیت“ یا اس سے ملتی جلتی ہئیت میں کہی گئی ہیں جبکہ کچھ نعتیں غزلیہ آہنگ میں بھی ہیں اس کے علاوہ 6 نعتیہ ماہیئے اور 5 حمدیہ کلام بھی موجود ہیں جن پر التجایہ رنگ غالب ہے جبکہ 4 مناقب اور ماں کی شان میں ایک کلام بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ کتاب میں موجود کلاموں کی ترتیب پر ذرا سی مزید توجہ دے کر اس میں دکھائی دینے والی چند ایک ٹیکنیکل غلطیوں کو دور کیا جا سکتا تھا۔


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جتھے لائیاں پاک نبیﷺ نے تلیاں نیں

ویکھاں میں اوہ تھاواں میرا جی کردا


بڑی اے امید آقاﷺ در تے بُلان گے

اکھیاں پیاسیاں دی پیاس اوہﷺ بُجھان گے

اوتھے ہر چہرے تے کھڑدیاں لالیاں

آقاﷺ میرے کردے نیں سدا لجپالیاں


رہواں بس آپﷺ دی کردی ثنا میں ہر گھڑی ہر دم

مری قسمت دا وی چمکے ستارہ یا رسول اللہﷺ