سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب ۔ اسد نقوی

نعت کائنات سے
(سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب سے رجوع مکرر)

This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسد نقوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سو مجھ غلام کی قسمت سنور رہی ہے، نصیب

نبی ﷺکی نعت ہے مجھ پر اتر رہی ہے، نصیب


یہ دل کا جام بھی خالق کا معجزہ ہے جسے

نبی ﷺ کی یاد تسلسل سے بھر رہی ہے، نصیب


ہر ایک رنج سے بچنا مجھے بتاتا ہے

کہ میرے شاہ ﷺ کو میری خبر رہی ہے، نصیب


تو اس پہ کیوں نہ کھلیں معرفت کے در آقا ﷺ

یہ آنکھ آپ ص کی الفت میں تر رہی ہے، نصیب


حیات ماتم و گریہ کو وقف ہے یعنی

یہ وقف_ کنبہء خیر البشرﷺ رہی ہے، نصیب

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے صفحات