سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ ۔ سلطان محمود
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : سلطان محمود
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ
ان کی اک اک بات رب کی بات کہہ
خود مدد فرمائے گا پروردگار
تھام قرطاس و قلم اور نعت کہہ
اپنے ہر عاشق کی ان کو ہے خبر
ان سے تو مت صورت ِ حالات کہہ
"اذ رمیت" والی آیت پڑھ کے دیکھ
دست ِ احمد کو خدا کا ہات کہہ
ان کی زلفوں کی ہے تجھ میں تیرگی
کتنی خوش قسمت ہے تو اے رات۔ کہہ
میں تو بس یوں ہی برائے نام ہوں
اصل ہے سلطان ان کی ذات کہہ
