سب سے ارفع ہے تری شان رسول عربی - احمد وصال

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : احمد وصال

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

سب سے ارفع ہے تری شان رسولِ عربی

تجھ پہ قربان میں قربان رسولِ عربی


جس نے کی تیری اطاعت ، ہوا وہ میرا مطیع

ہے مرے رب کا یہ فرمان، رسولِ عربی


کیا مبارک گھڑی وہ آئی تھی معراج کی شب

ہوئے اللہ کے مہمان ، رسولِ عربی


کوئی غم مجھ کو نہیں روزِ جزا کا ہوگا

میرے ہر دکھ کا ہے درمان ، رسولِ عربی


رب کی پہچان کرائی ہے محبت سے مجھے

مجھ پہ ہے آپ کا احسان ، رسولِ عربی


ملتا ہے درس محبت کا ہر آیت سے مجھے

پڑھتا ہوں جب بھی میں قرآن، رسولِ عربی


آپ کے نام یہی نعت اثاثہ ہے مرا

مری بخشش کا ہو سامان ، رسولِ عربی


دل میں اب اک ہی تمنا ہے مدینہ دیکھو

میں بنوں آپ کا مہمان ، رسولِ عربی


نام ہو میرا غلاموں میں اے آقا میرے

جب سجے حشر کا میدان ، رسولِ عربی


آپ یاسین ہیں طہ ہیں ، مزمل بھی ہیں

آپ کی مدح ہو ہر آن ، رسولِ عربی


سبز گنبد ہو نگاہوں میں پڑھوں نعت وصال

میں بھی تیرا بنوں حسان ، رسولِ عربی