سارے عالم پر رواں ہے شاہِ کوثر کا جمال
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: مشاہد رضوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
سارے عالم پر رواں ہے شاہِ کوثر کا جمال
اس لیے چاروں طرف ہے سبز منظر کا جمال
روشنی ہی روشنی پھیلی مرے افکار میں
قلب و جاں رکھتا ہے روشن نعتِ سرور کا جمال
رنگ خوشبو تازگی نے مجھ کو تازہ دم کیا
جب تصور میں سمایا نعلِ اطہر کا جمال
دُور اک پل میں ہوا دورِ خزاں آئی بہار
مل گیا جب موے آقا رشکِ اذفر کا جمال
موسم گل چھا گیا ویرانیاں غائب ہوئیں
جونہی نظروں میں سمایا کوے انور کا جمال
میرے دشتِ جاں میں اترا سبز نم کا قافلہ
جب مجھے حاصل ہوا اس شہرِ اخضر کا جمال
ہو مشاہدؔ نعت ہی سے رابطہ ہر دم بحال
یوں ہی لکھیے مصطفاے نور پیکر کا جمال
۲۴؍ رمضان المبارک 1443ھ /26 ؍اپریل 2022ء بروز منگل
٭٭٭
پچھلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جدھر بھی دیکھیے خیرالوریٰ کا چرچا ہے