راجا رشید محمود
ان کی پیدائش 23 اگست 1939 کو ڈسکہ ضلع سیالکوٹ (پنجاب) میں ہوئی۔
نعتیہ کلام میں انفرادیت اور مجموعوں کی ریکارڈ تعداد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
راجا رشید محمود کی خدماتِ نعت میں ایک اہم اور بنیادی حوالہ اُن کی باکمال نعت گوئی ہے جس میں اُنہوں نے ایسے شاندار تجربات کئے جن کی مثال پورے اردو نعتیہ ادب میں کسی ایک شخص کے کام میں مِل پانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے قرآنی آیات کو ردیف بناتے ہوئے نعتیہ مجموعہ تخلیق کیا، ”نعت“ کو موضوعِ سخن بنا کر لکھا، ”حمد میں نعت“ کے منفرد موضوع پر بھی اُن کا مجموعہ موجود ہے جبکہ ہر نعت کے ہر شعر میں مدینہ پاک کے ذکرِ پُر نور کا حوالہ رکھنے والا مجموعہ ”شہرِ کرم“ بھی راجا صاحب کی اہم کتب میں شامل ہے اس کے علاوہ غالب و اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی کی زمینوں پر نعتیں ہوں، تضامینِ نعت کی کتاب ہو قطعاتِ نعت، فردیاتِ نعت، محاوراتِ نعت اور اِن جیسے درجنوں مزید مجموعہ ہائے نعت۔۔ راجا رشید محمود کی نعت گوئی عقیدت و محبت کے ساتھ ساتھ جدت اور انفرادیت کا ایسا زبردست خزانہ ہے جس کی اہمیت اور افادیت تک پہنچنے اور اس میں سے نئے امکانات تلاشنے کے لئے ابھی بھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔ راجا صاحب کی زندگی میں اُن کے 65 کے قریب اردو نعتیہ مجموعے اشاعت پذیر ہوئے جن میں سے اکثر مجموعے وہ ماہنامہ نعت کے شماروں کی شکل میں بھی سامنے لاتے رہے۔ اُن کی وفات کے دو سال بعد 2023 میں اُن کے صاحبزادگان نے اُن کا تمام اردو نعتیہ کلام شاندار طریقے سے بڑے سائز میں فور کلر عمدہ پیپر پر ”کُلیاتِ نعت ۔ راجا رشید محمود“ کے عُنوان سے 5 جلدوں میں شائع کروایا جس میں اُن کے وہ مجموعے بھی شامل کر دیئے گئے جو پہلے شائع نہ ہو سکے تھے اس طرح راجا رشید محمود کے اردو نعتیہ مجموعوں کی کُل تعداد 74 ہو گئی جو اب تک ایک ریکارڈ ہے (مستقبل میں عبدالمجید چٹھہ یا ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم اس ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں]]
مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ہم کھولتے ہیں راز کہ کس سے ہے کیا مراد [1]
اکرام نبی الطاف خدا سبحان اللہ ماشاء اللہ [2]
مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
راجا رشید محمود کے انٹرویو[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
راجا رشید محمود - نعت نگر کے باسی میں
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
راجہ رشید محمود، 12 اپریل 2021 کو حرکت قلب بند ہو جانے سے رحلت فرما گئے ۔
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |